ٹیلی کام گرلز پبلک سکول وکالج میں جاری سپورٹس فیسٹول کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(غنی الرحمن /سپورٹس ورلڈ نیوز) ٹیلی کام گرلز سکول وکالج سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگئے ۔ بن قاسم ہاؤس کی طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈمنٹن اورباسکٹ بال کے مقابلے جیت لئے ،جبکہ راؤنڈ ر کے ایونٹمیں سرسید ہاؤس فاتح رہی ۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی خاتون کوچ اور کالج کی ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن عائشہ زمان کے مطابق ٹیلی کام گرلز سکول وکالج ایبٹ آباد میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں مختلف کلاسزکے 150طالبات حصہ لیا ۔انٹر کلاسزکے مابین بیڈمنٹن،کرکٹ ،اتھلیٹکس،باسکٹ بال اورراؤنڈرکے مقابلے کھیلے گئے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روزمنعقدہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں بن قاسم ہاؤس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے گولڈمیڈلز جیت لیا،جبکہ سرسید ہاؤس نے راؤنڈر کاایونٹ جیت لیا۔جن میں عضقہ اشفاق،شاہ مین اور ماہ روش نے بہترین پرفارمنس دکھائی ۔فیسٹول کے اختتام پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب کی مہمان خصوصی پی ٹی سی ایل کی جنرل منیجر ایبٹ آباد شازیہ ظہیر تھیں۔جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔ا س موقع پر ڈائریکٹر سکولزرشید احمد ملغانی بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ ٹیلی کام سکول وکالج بوائز سیکشن کے مقابلے جاری ہیں۔