ٹینس : پی ٹی ایف ،ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس اور بین الاقوامی میعار کا حامل ہاسٹل تعمیر کرے گی ،آئی ٹی ایف کے ایونٹ مینجر کے دورہ سے پاکستان میں عالمی ٹینس کی بحالی میں مدد ملے گی :سلیم سیف اللہ خان

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سر براہ سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ آئی ٹی ایف کے مینجر مسٹر فرینک کی جانب سے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے د وران۔رواں سال کے آخر میں ڈیوس کپ کے سلسلہ کی پاک تھائی لینڈ ٹائی کے پاکستان میں انعقاد کی فیصلہ کی تجدید سے پاکستان میں عالمی ٹینس کی بحالی میں مدد ملے گی۔ سلیم سیف اللہ خان گذشتہ روز یہاں اسلام آباد میں سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کے ساتھ خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ٹی ایف کے سر براہ مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں۔تاکہ عالمی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا مثبت امیج اُبھر کر سامنے آئے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس اور بین الاقوامی میعار کا حامل ہاسٹل تعمیر کرے گی ،اس حوالے سے پی ٹی ایف اورواہ آرڈینس فیکٹری کی انتظامیہ کے درمیان مذاکرت چل رہے ہیں۔سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس (پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد)میں ان نئے کورٹس اور اعلی معیار کے حامل اس ہاسٹل کو کھلاڑیوں کے استعمال میں لانے کے ساتھ ساتھ کمرشل بنیادو ں پربھی چلایا جائے گا،اس حوالے پی ٹی ایف اورواہ آرڈینس فیکٹری کے حکام کے درمیان ابتدائی راونڈ ہو چکا ہے۔کورٹس اور ہاسٹل کے حوالے سے تجویز کچھ عرصہ قبل واہ آرڈینس فیکٹری کے حکام کی جانب سے دی گئی تھی اور انہوں نے اس پر جیکٹ کے لئے 10کڑوڑ روپے انویسٹ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔صدر پی ٹی ایف سلیم سیف اللہ نے امید ظاہر کی کہ اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان بات چیت جلد کسی نتیجہ پر پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایف اس سلسلہ میں پہلے ہی سوچ بچار کر ہی تھی کہ واہ آرڈینس فیکٹری کی جانب سے جوائنٹ وینچر کی یہ تجویز سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی ایف اور واہ آرڈینس فیکٹری کسی وجہ سے اس حوالے سے جوائنٹ وینچرنہیں بھی ہو پاتا تو بھی پی ٹی ایف اس پراجیکٹ کو اپنے طور پر کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ پی ٹی ایف کے لئے وسائل کے حصول کا مستقل ذریعہ بن سکے۔سلیم سیف اللہ خان نے بتایا کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے پی ٹی ایف کے لئے جو پانچ کڑوڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی تھی وہ پی ٹی ایف کے سیونگ اکاونٹ میں ہے جس سے حاصل ہونے والا منافع پی ٹی ایف کے معاملات کو چلانے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔سابق سیکر ٹری پی ٹی ایف خالد رحمانی کے استغفی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ انہوں نے استغفی خالصتا ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔کیونکہ وہ کراچی میں اپنی مصروفیات کے باعث اسلام آباد میں وقت نہیں دے پا رہے تھے ۔