ٹینس کرپشن کیس : یو ایس اوپن میں میچ فکسنگ ،سپین پولیس نے ایک بڑے آپریشن میں 28کھلاڑیوں سمیت 81 سے زائد افرادکو گرفتارکر لیا ، بینک اکاونٹس بھی منجمد

میڈرڈ (سپورٹس ورلڈ نیوز) ٹینس کرپشن کیس : یو ایس اوپن میں میچ فکسنگ ،سپین پولیس نے ایک بڑے آپریشن میں 28کھلاڑیوں سمیت 81 سے زائد افرادکو گرفتارکر لیا ، بینک اکاونٹس بھی منجمد تفصیلات کے مطابق سپین کی پولیس نے ٹینس کرپشن کے خلاف بڑے آپریشن میں تراسی سے زائد افرادکو گرفتارکر لیاہے ۔ان میں اٹھائیس پروفیشنل کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے یہ کارروائی امریکی کریمنل گینگ کی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے بعد کی ہے ۔ ملوث افراد کو سپین اورانگلینڈ کے گیارہ گھروں کی تلاشی کے بعد گرفتارکیا گیا ۔ ان کے قبضے سے لاکھوں یورو ،اسلحہ ،الیکٹر انک ڈیوائسز اورکریڈٹ کارڈ برآمد ہوئے ہیں ۔مزید کارروائی کےلئے ملوث افراد کے بنک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں ۔