ٹی ٹونٹی یوتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے کوارٹر فائنل میچ میں خیبرگرین انڈر19ٹیم نے ایف آر کوہاٹ کو 6وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پشاور میں جاری خیبر پختونخواانڈ19ٹی ٹونٹی یوتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے کوارٹر فائنل میچ میں خیبرگرین انڈر19ٹیم نے ایف آر کوہاٹ کو 6وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنل میچ میں ایف آر کوہاٹ کے کپتان نے ٹا س جیت کر 138رنز سکورکئے جس میں سلمان خان نے50رنز جبکہ اسحاق نے 34اور جنید خان نے 26رنز بنائے۔خیبر گرین کے اجمل آفریدی نے دو جبکہ احسان ،کامران اور سید نذیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں خیبر گرین نے بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے عوض پوراکیا،عدنان نے75،نیک آفریدی نے19رنزبنائے،ایف آر کوہاٹ کی جانب سے حیدررحمن نے تین اور حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔