ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے پانچویں روز 15نومبر بروز بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے

راولپنڈی(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کے پانچویں روز  15نومبر بروز بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔پہلا میچ لاہور ریجن (وائٹس) اور فیصل آباد ریجن کی ٹیموں کے درمیان دوپہر 12بجے جبکہ دوسرا میچ کراچی ریجن اور لاہور ریجن (بلیوز) کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر4بجے کھیلا جائیگا۔