پابندی کے شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آئیں گے

سڈنی (سپورٹس ورلڈ نیوز)  بال ٹمپرنگ معاملے میں پابندی کے شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آئیں گے ۔ ایک برس کی پابندی کی سزا اور دو برس کےلئے قیادت سے نااہل قرار دیے جانے والے اسٹیو اسمتھ نے کا کہنا ہے کہ وہ سب لوگوں کا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی غلطی پر معافی مانگ چکے ہیں اور جو سزاانہیں ملی اسے قبول بھی کیا اسی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر کھویا ہوا اعتماد حاصل کرلوں گا۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ لوگوں کے پیغامات اور نیک خواہشات کی وجہ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ وہ ایک بار پھر کر کٹ میں واپس آئیں گے کیونکہ میں نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔