پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ بھارت کے خلاف میچ میں 5 پاکستانی کھلاڑی ویزے نہ ملنے کی وجہ سے شرکت سے محروم

عجمان ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ بھارت کے خلاف میچ میں 5 پاکستانی کھلاڑی ویزے نہ ملنے کی وجہ سے شرکت سے محروم ہوگئی.پی بی سی سی کے حکام کے مطابق بدر منیر، ریاست خان، ساجد نواز، محسن خان اور راشد کو ویزہ نہیں ملے۔ پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ عجمان میں جاری ہے۔ مسلسل دو سنچریاں بنانے والے بدر منیر کی غیر موجودگی سے پاکستانی ٹیم کو جھٹکا لگا ہے۔ ٹریول ایجنٹ کی غلطی کے باعث کھلاڑیوں کو بروقت ویزے نہیں ملے۔