پاکستانی طالبہ کا اعزاز:اسٹوڈنٹس اولمپکس ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر قبضہ جمالیا ,ماریہ گل نے بھارت کو شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ملیشیاء میں منعقدہ اسٹوڈنٹس اولمپکس ایشین گیمز میں پاکستان طالبہ کا اعزاز ،کانوینٹ اینڈ جیسز اینڈ میری اسکول کلفٹن کی طالبہ روز ماریہ گل نے یوگا ایونٹ میں بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔روز ماریہ گل کی کامیابی کے بعد وطن واپسی پر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے پرتباک استقبال کیا اس موقع پر یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے عہدیداران اور یوگا سمیت مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی اور سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم اپنے ٹیلنٹ کی بہتر نگہداشت کریں تو یہ دنیا میں اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ انڈر 14یوگا گولڈ میڈلسٹ روز ماریہ گل کو پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن ایوارڈ سے نوازے گی ۔