پاکستانی نژاد باڈی بلڈر کی کوریا میں مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

سیؤل(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستانی نژاد باڈی بلڈر جمال سعود نے کوریا میں ہونے والیمسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔ کوریا میں ہونے والیمسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے تن سازوں نے حصہ لیا جب کہ پاکستانی نژاد باڈی بلڈر جمال سعود نے اپنی خوبصورت جسامت سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فیزیکل فٹنس برائے ماڈلنگ کے ایونٹ میں فتح حاصل کرکے جمال سعود نے پہلی بار پاکستان کا نام فاتحین میں لکھوایا۔
دوسری جانب پاکستانی شائقین نے جمال سعود کی اس کامیابی پرسوشل میڈیا پرڈھیروں مبارکباد دی اور سعود جمال کو پاکستان کا فخر قرار دیا۔