باڈی بلڈنگ : پاکستانی ٹیم رواں ماہ جنوبی کوریا میں شیڈول 51 ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستانی ٹیم رواں ماہ جنوبی کوریا میں شیڈول 51 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک سپورٹس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 20 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں تین تن ساز محمد مصطفیٰ، محمد اسحاق اور فضل الہی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تن سازوں نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے، انہوں نے کہا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 19 اگست کو لاہور سے کوریا روانہ ہو گی۔