پاکستانی ٹیم ملائیشیا کو ہرا کر ایشین انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

تہران (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستانی ٹیم ملائیشیا کو ہرا کر ایشین مینز انڈر 23 والی بال چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے ملائیشیا کو 3۔1 سیٹس سے شکست دی۔ ایران میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے پول ای کے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ملائیشیا کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا کر کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، پہلے سیٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 25۔23 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد گرین شرٹس نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل اگلے تینوں سیٹس 25۔13، 25۔21 اور 25۔21 سے جیت کر میچ میں 3۔1 سے کامیابی سمیٹی۔

fallow  us  on  facebook    https://www.facebook.com/sportsworldpk1