پاکستان انٹر نیشنل سیریز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ، مینز سنگلز کا ٹائیٹل ویتنام کے کھلاڑی ڈس فیٹ لی نے جبکہ وومن سنگلز کا ٹائیٹل پاکستانی کھلاڑی ماہ حور شہزاد نے جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی پاکستان انٹر نیشنل سیریز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کا ٹائیٹل ویتنام کے کھلاڑی ڈس فیٹ لی نے جبکہ وومن سنگلز کا ٹائیٹل پاکستانی کھلاڑی ماہ حور شہزاد نے جیت لیا۔پاکستان سپورٹس کمپلکیس ،اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلزکے فائنل میں ویتنام کے کھلاڑی ڈس فیٹ لی نے ترکی کے کھلاڑی ایمرے لالے کو 15۔21،21۔11اور21۔11سے جبکہ وومن سنگلز کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی ماہ حور شہزاد نے سری لنکن کھلاڑی حسینی نواسک کو 21۔15اور21۔19سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔

مین ڈبلز فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں رضوان احمد اور کاشف سلہری پر مشتمل جوڑی نے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں محمد عرفان سعید بھٹی اور عظیم سرور کو 21۔18اور21۔18سے جبکہ مکسڈ ڈبلز فائنل میں نیپال کے کھلاڑیوں دیپیش دھامی اور شووا گاوچن پر مشتمل جوڑی نے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں رتنا جیت تمانگ اور نانگسل تمانگ کو 21۔14اور21۔13سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی۔