پاکستان اور ورلڈ فائیو کے درمیان سکواش سیریز کا آغاز آج 12جولائی سے جبکہ مصر کیساتھ سکواش سیریز کا آغاز 15جولائی سے ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سکواش سیریز کا آغاز آج 12جولائی سے جبکہ مصر کیساتھ سکواش سیریز کا آغاز 15جولائی سے ہوگا۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سکواش سیریز کا آغاز آج 12جولائی سے مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں ہوگا۔آج پہلا میچ سہ پہر4بجے ورلڈ رینکنگ نمبر 33ہانک کانگ کے کھلاڑی لیو او اور پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان کے درمیان جبکہ دوسرا میچ شام ساڑھے پانچ بجے ورلڈ رینکنگ نمبر 51امریکی کھلاڑی ٹاڈ ہیئرٹی اور پاکستانی کھلاڑی اسرار احمد کے درمیان کھیلا جائیگا۔کل 13جولائی کو پہلا میچ سہ پہر4بجے ورلڈ رینکنگ نمبر 44فرانسیسی کھلاڑی لوکس سرمے اور پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز کے درمیان ،دوسرا میچ شام ساڑھے پانچ بجے ورلڈ رینکنگ نمبر 53برطانوی کھلاڑی ناتھن لیک اور پاکستانی کھلاڑی عماد فرید جبکہ تیسرا میچ شام ساڑھے چھ بجے ورلڈ رینکنگ نمبر 35مصری کھلاڑی کریم الفتحی اور پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب کے درمیان کھیلا جائیگا۔پاکستان اور مصر کے درمیان سکواش سیریز کا آغاز 15جولائی سے ہوگا ۔