پاکستان اوپن سکواش چیمپین شپ کا پاکستان میں دوبارہ آغاز پاکستان کے سکواش سے محبت کرنے والے عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے : جہانگیر خان

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) سکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کی پاکستان میں بحالی سکواش کے کھیل اور سکواش کے کھیل سے محبت کرنیوالوں کیلئے بہت اچھی خبر ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کومستقبل کے ایونٹس میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔چیف آف دی ایئر سٹاف وومن سکواش چیمپئن کے سیمی فائنل میچز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر کان نے کہا کہ یہ بڑی اچھی بات ہے کہ پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کی پاکستان میں بحالی ہوئی ہے ،یہ سکواش کے کھیل اور سکواش کے کھیل سے محبت کرنیوالوں کیلئے بہت اچھی خبر ہے،اس ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،انشااللہ2018میں پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی سکواش میچز کھیلے جائینگے،پاکستان سکواش کی طرح دیگر کھیلوں میں بھی کامیابی حاصل کر رہا ہے،ہمارا آنیوالا دور روشن ہے،اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تاہم آنیوالے ایونٹس کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔