پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے متعدد کمیٹیوں کا اعلان کردیا 5فروری سے سندھ کا دورہ کروں گا ۔بریگیڈیئر (ر) افتخار منصور کا اعلان

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) افتخار منصور نے اعلان کیا ہے کہ 5فروری سے سندھ کا دورہ کرینگے اور مقامی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور کلبوں کے منتظمین سے ملاقات کرینگے یہ اعلان انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی درخواست پر کیا اس موقع پر فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بشیر بھی موجود تھے اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) افتخار منصورنے کہاکہ فیڈریشن کے موجودہ عہدیدار پورے ملک میں بھر پور انداز میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے کام کرینگے اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ سندھ میں 2018  کی ڈیپارٹمنٹل چمپئن شپ کے علاوہ 3ٹورنامنٹ بین الصوبائی چمپئن شپ اور ریفریز کلینک کا 2018  میں انعقاد کیا جائیگا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے کراچی کی جانب سے فیڈریشن کو مکمل تعاون کا یقین دلا یا اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ملاقات میں محمد یعقوب قادری ،محمد یعقوب ،اور راجہ شیراز بھی موجود تھے ۔دریں اثناء پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ایگزیگٹیو بورڈ میں ریلوے ،پولیس ،حیدرآباد ڈویژن ،بلوچستان کو نمائندگی دی ،جبکہ ریفریز بورڈ میں سراج قریشی ،یعقوب قادری ،طارق نواز ،آصف اقبال ،ڈاکٹر عوج ظہور ،منصور عالم کو شامل کیا گیا ہے کوچنگ بورڈ میں ملک ریاض ،ایمان النزرت لعل ،معوود جعفری ،طارق نواز ،آصف اقبال ،خالد چوہدری ،راج میر ،منور اور عمر محمود کو شامل کیا گیا ہے دریں اثناء کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کو فیڈریشن کا نائب صدر منتخب ہونے سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری کھیل ڈاکٹر نیاز علی عباسی ،،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان اور وفاقی سیکریٹریزشعیب احمد صدیقی ،سید ابو احمدعاکف ،آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر ،نیشنل بنک کے صدر سعید احمد ،،ایس ایچ ارتضیٰ کاظمی ،اویس اسد خان ،گلفراز احمد خان زاہد شباب ،انور فاروقی ،قمر علی قریشی ،عظمت اللہ خان ،محمد ارشد ،اورنگزیب سلطان ،حاجی منور علی عباسی ،واجد علی خان درانی اور دیگر نے مبارکباد دی ہے اور اُمید ظاہر کیا کہ غلام محمد خان فیڈریشن میں سندھ کی بھر پور نمائندگی کرینگے ۔