پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 19باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ جمنازیم ہال قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا 

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اورپنجاب سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے انڈر 19باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ جمنازیم ہال قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا ہے ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق اس ٹریننگ کیمپ میں قومی باسکٹ بال کوچ ریاض ملک۔ سر بین کوچ کے ساتھ ملکر انڈر 19باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اورپنجاب سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے منعقد کیا جانے والا یہ تربیتی کیمپ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا جس میں پنجاب بھر سے انڈر19باسکٹ بال پلئیرز شر کت کریں گے۔