پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بشیر سندھ زرعی یونیوسٹی ٹنڈو آدم کا دورہ کرینگے

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بشیر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو آدم کا دورہ کرینگے اس موقع پر وہ یونیور سٹی میں نو تعمیر شدہ باسکٹ بال کورٹ کا معائنہ اور سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن میمن کی جانب سے اُن کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کرینگے اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس انور حسین خانزادہ اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان بھی موجود ہونگے ۔