پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کا چناؤ بریگیڈیئر (ر) افتخار منصور ،صدر،خالد بشیر جنرل سیکریٹری اور دین محمد خزانچی منتخب

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا انتخاب لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے نو منتخب عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا جس کے مطابق بریگیڈیئر (ر) افتخار منصور صدر،خالد بشیر جنرل سیکریٹری ،دین محمد خزانچی ،امتیاز رفیع بٹ سنیئر نائب صدر ،نائب صدور غلام محمد خان ،المصتنصر حسین چیمہ ،ایسوسی ایٹس سیکریٹریز یعقوب قادری ،فقیر اعوان ،ایمان النظرت لال جبکہ سلیکشن کمیٹی میں کرنل (ر) رانا شجاعت ،مودود جعفری ،ملک اعجاز ،عبدالناصر اور عمران افضل شامل ہیں ۔نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں باسکٹ بال کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے ۔