پاکستان باڈی بلدنگ فیڈریشن نے باڈی بلڈنگ مقابلوں سے قبل کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کے کا اعلان کر دیا،فیصلہ آج ہی سے نافذ العمل ہوگا : شیخ فاروق صدر پاکستان باڈی بلدنگ فیڈریشن

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے باڈی بلڈرز میں ممنوعہ ادویات کی حوصلہ شکنی کے لئے مقابلوں سے قبل باڈی بلڈرز کا ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ لیتے ہوئے ملک بھر میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے ملحقہ تمام یونٹس کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ وہ ممنوعہ ادویات کی حوصلہ شکنی کے لئے ملک بھر میں اپنے ایونٹس سے قبل باڈی بلڈرز کے ڈوپ ٹیسٹ کا اہتمام کریں۔شیخ فاروق گذشتہ روز سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے یہ فیصلہ بڑی سوچ بچار کے بعد اس لئے لیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی بار بار اور سختی سے منع کرنے کے باوجود کچھ باڈی بلڈرز اور باڈی بلڈنگ کلب کھلاڑیوں کی ممنوعہ ادویات کے استعمال کے حوالے سے اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں لائے۔

انہوں نے بتایا کہپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے چند ماہ قبل اس حوالے سے باڈی بلڈنگ کلبز کے انسرکٹرز اور مالکان کے لئے لاہور میں ایک کورس بھی کروایا تھا جس کا مقصد انہیں ممنوعہ ادویات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسکے علاہ پاکستان باؓی بلڈنگ فیڈریشن نے اپنے یونٹس کے توسط سے ان سے منسلک کلبز سے ممنوعہ ادویات کے استمال نہ کرنے کے حوالے سے حلف نامے بھی لئے تھے۔شیخ فاروق اقبال کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ادویات کے حوالے سے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی پالیسی زیرو ٹالورینس کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے فیصلہ پر عملدرامد کا آغاز آج ہی سے شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن باڈی بلڈرز کو زہر بانٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے گی بلکہ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ ملکر بچوں میں زہے بانٹنے اور انکی سر پرستی کرنے والی نام نہاد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنز کا بھی محاسبہ کر ے گی۔

follow  us  on   facebook      https://www.facebook.com/sportsworldpk1