پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سربراہ شیخ فاروق اقبال کو ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا صدر منتحب کر لیا گیا

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سربراہ شیخ فاروق اقبال کو ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا صدر منتحب کر لیا گیا ہے۔ انکا انتخاب آج اولن باطر منگولیا میں ہونے والے ساوتھ ایشیاء باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا یہ اجلاس نویں ڈبلیو بی پی ایف ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ کے موقع پر منگولیا میں منعقد کیا گیا تھا۔ شیخ فاروق اقبال نے منگولیا سے فون پر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس کامیابی کو پاکستان کے لئے انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے