پاکستان تائیکو آنڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین گیم کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد 20 جون سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان تائیکو آنڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین گیم کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد 20 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔ پاکستان تائیکو آنڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ کیلئے 20 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے ایونٹ کیلئے 7 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایشین گیم 18 اگست سے 2ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں ہوں گے جس میں تائیکو آنڈو کا ایونٹ 18 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کیلئے 5مرد اور 2 خواتین کھلاڑیوں کو بھجوائیں گے۔