پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اتری یے اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا یے : اولمپیئن کامران اشرف

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز-محمد وقاص شیخ) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کوچ اولمپیئن کامران اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اتری یے اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا یے.انہوں نے اسپورٹس ورلڈ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں قبل آسٹریلیا میں جاری جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ جیت کر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم قوم.کی توقعات پر پوری اتری یے اس سلسلے میں پی ایچ ایف نے جس انداز میں ٹیم منیجمنٹ و کھلاڑیوں کو تمام سہولیات مہیا کرکے حوصلہ افزائی کی وہ قابل ستائش ہے. جس کی بدولت پوری پاکستانی قوم کی دعاؤں کی سے عرصے بعد پاکستان کو بیرون ملک بڑی کامیابی ملی ہے.انشاء اللہ ہاکستان جونیئر ٹیم مستقبل میں بھی قوم  کو مایوس نہیں کرے گی.انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے گراس روٹ لیول پر بیترین انداز میں کام.کرنے کی بدولت باصلاحیت جونیئر کھلاڑی آگے آئے ہیں انشاء اللی کامیابیوں کا تسلتل جاری رہے گا.انہوں نے ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کرنے پر پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا.

fallow  us  on  facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1