پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سینئر و جونئیر(مرد و خواتین )سائیکلینگ چیمپین شپ27سے30نومبر تک لاہور میں منعقد کی جائے گی : سید اظہر علی شاہ

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سینئر و جونئیر سائیکلینگ چیمپین شپ27سے30نومبر تک لاہور میں منعقد کی جائے گی، جسمیں پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن سے ملحقہ تمام یونٹس کے کھلاڑی شرکت کریں گے یہ بات پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے سیکر ٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتما م ہونے والے اس سینئر اور جونئیرز کیٹگریزکے ایونٹس میں مردوں اور خواتین دونوں جینڈرز میں مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سیکر ٹری پی سی ایف سید اظہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کو ہر سال لاہور میں منعقد کرنے کی وجہ پورے ملک میں کسی اور جگہ والڈرم کا نہ ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں پی ایس بی اور صوبائی حکومتوں سے کئی بار پہلے درخواست کر چکے ہیں کہ اپنے صوبوں اور وفاقی دارلحکو مت اسلام آباد میں والڈرم کی تعمیر کریں تاکہ ملک میں سائیکلینگ کو فروغ دیا جا سکے مگر بد قسمتی سے نہ تو پی ایس بی انکی درخواست پر غور کر رہی ہے اور نہ ہی صوبائی سپورٹس بورڈ ز اس معاملہ میں دلچسپی دیکھا رہے ہیں۔