پاکستان سپورٹس بورڈ نے لاہور میں واقع سائیکلینگ ویلو ڈرم اندر موجود دفاتر پر طویل عرصہ سے قابض افراد سے قبضہ چھڑانے کے لئے لبرٹی تھانہ میں درخواست جمع کرا دی

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے لاہور میں واقع سائیکلینگ ویلو ڈرم اندر موجود دفاتر پر طویل عرصہ سے قابض افراد سے قبضہ چھڑانے کے لئے لبرٹی تھانہ میں درخواست جمع کرا دی ہے ۔ جس میں پویس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سرکاری عمارت میں واقع دفاتر کا قبضہ چھڑاتے ہوئے اس کاکنٹرول پاکستان سپورٹس بورد کو واپس دلوائیں۔گو کہ درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس سرکاری عمارت پر کون قابض ہے ، تاہم جاننے والے جانتے ہیں کہ اس چند کمروں کی عمارت پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ اور انکے آدمیوں کا قبضہ ہے۔جو پی ایس بی کی بار بار درخواست کے باوجود یہ عمارت چھوڑنے کو تیار نہیں ہو رہے۔ ذرائع کے مطابق ادریس حیدر خواجہ کی جانب سے ہر بار پی ایس بی حکام کو یہ ہی جواب دیا جاتا ہے کہ وہ اس عمارت کی چابی واپس نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ مبینہ طور پر ماضی میں وہ لاہور سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے نام کا دباو استعمال کرتے ہوئے اس سرکاری عمارت کا قبضہ چھوڑنے سے انکار کر دیتے تھے۔اور جوابا پی ایس بی خاموش ہو جاتا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تبدیلی سر کار میں وہ اس بلڈنگ پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے ناجائز قابضین کے خلاف ملک بھر میں بھرپور وآپریشن شروع کر رکھا ہے،وہ تبدیلی سرکار ی عمارت پر قابضین کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے