پاکستان سکواش سرکٹ ون : فرحان زمان،فرحان محبوب ،عماد فریداوراسرار احمد نے مینز جبکہ زویا خالد،مدینہ ظفر،فائزہ ظفر نے خواتین میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) فرحان زمان،فرحان محبوب ،عماد فریداوراسرار احمد نے پاکستان سکواش سرکٹ ون کے مینز ایونٹ جبکہ زویا خالد،مدینہ ظفر،فائزہ ظفر اور آمنہ فیاض نے خواتین کے ایونٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں منعقد ہ ان مقابلوں میں مردوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرحان زمان نے ظاہر شاہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد تین ۔دو سے،دوسرے کوارٹر فائنل میں فرحان محبوب نے دانش اطلس کو تین ۔ایک سے ،تیسرے کوارٹر فائنل میں عماد فریدنے طیب اسلم کو تین۔صفر سے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں اسرار احمد نے محمد عاصم خان کو تین۔ایک سے شکست دیکرپاکستان سکواش سرکٹ ون کے مینز ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان سکواش سرکٹ ون کے خواتین کے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں میں زویا خالدنے نور العین اعجاز نے تین۔صفر سے ،دوسرے کوارٹر فائنل میں مدینہ ظفرنے مقدس اشرف کو ریٹائر ڈ ہونے پر،تیسرے کوارٹر فائنل میں فائزہ ظفرنے ایک سخت مقابلے کے بعد رفعت خان کو تین۔دو سے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں آمنہ فیاض نے نور الہدیٰ کو تین۔صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔یاد رہے کہ مذکورہ ایونٹ میں مردوں کے ایونٹ کی انعامی رقم 10ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کے ایونٹ کی انعامی رقم 5ہزار ڈالرز ہے۔