پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ:سوئی نادرن گیس کی ٹیم نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 3- 0سے شکست دیدی

پاکستان فٹ بال فیڈریشن:سوئی نادرن گیس کی ٹیم نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 3-0سے شکست دیدی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 2016ء کے سلسلہ میں وفاقی دارالحکومت میں کھیلے گئے گروپ چار کے ایک میچ سوئی نادرن گیس کی ٹیم نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 3-0سے شکست دیکر کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے اس میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ٹیم شروع سے ہی حریف پی ٹی وی کی ٹیم پر حاوی رہی اور گیند زیادہ تر پی ٹی وی کے ہاف میں ہی رہی تاہم سوئی نادرن کی جانب سے پہلا گول سدا سہارنے پہلے ہاف کے ختم ہونے سے دومنٹ پہلے 43ویں منٹ میں کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلا دی۔پہلے ہاف کے آخری منٹ میں اویس ریاست نے ڈبل کر دیا یوں کھیل کا پہلا ہاف 2-0کے سکور پر اختتام پذیر ہوا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں پی ٹی وی کی ٹیم مکمل طور پرانڈر پریشر کھیلی اور زیادہ
foot bal-2
وقت خود کودفاعی حکمت عملی تک محدود رکھنے کی کوشش کرتی رہی مگراس کے باوجود سوئی نادرن کی جانب سے فہیم نے 55منٹ میں اپنی ٹیم کو حریف پی ٹی وی پر 3-0سے برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک جاری رہی۔ یوں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ٹیم نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 3-0سے ہرا کر کامیابی حاصل کرلی۔