پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 2016 کوالیفائنگ راونڈ : سیف ٹیکس فٹ بال ٹیم لاہور اور فالکن کمپنی کوئٹہ کے مابین کھیلا گیامیچ بغیر کسی گول کے برابر

لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 2016 کے کوالیفائنگ راونڈ کے تحت گروپ تھری کا میچ سیف ٹیکس فٹ بال ٹیم لاہور اور فالکن کمپنی کوئٹہ کے مابین کھیلا گیاجو کہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
فیم سپورٹس فٹ بال کلب کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں سیف ٹیکس فٹ بال ٹیم اور فالکن کمپنی کوئٹہ کے مابین پی ایف ایف کپ 2016 کے تحت گروپ تھری کامیچ کھیلا گیا۔ کھیل کا آغاز انہتائی جارحانہ انداز میں ہوا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف خوبصورت موومنٹ بنائی ۔ کھیل کے 29 ویں منٹ میں ریفری شاہد حسین نے فالکن کو پنلٹی ایریا کے باہر سے سیف ٹیکس کے دفاعی کھلاڑی کے فاول کرنے کی وجہ سے فری کک دی جس پرفالکن کے لیفٹ ونگر امتیاز نے فری کک لگائی لیکن سیف ٹیکس کے گول کیپر خرمی شہزاد نے عمدگی سے سیف (Save) کیا۔ سیف ٹیکس کے عثمان عنی نے فالکن کے گول پوسٹ کے طرف کئی خوبصورت موومنٹ بنانے میں کلیدی رول ادا کیا لیکن فنشنگ نہ ہونے کی وجہ سے یقینی گول نہ کر سکی۔فالکن کمپنی کے ڈیفنڈر ارزلان کو کھیل کے 8 ویں اور 33 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔جس کی وجہ سے ڈبل یلو ریڈ ہونے کی وجہ سے میدان سے باہر آنا پڑا۔ اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
۔ کھیل کے52 ویں منٹ میں ریفری شاہد حسین نے سیف ٹیکس کو پنلٹی ایریا کے باہر سیفالکن کے دفاعی کھلاڑی کے فاول کرنے کی وجہ سے فری کک دی جس پرسیف ٹیکس کے وجاہت نے فری کک لگائی لیکن بال گول کیپرظہور خان کاکڑ کے رائٹ سائٹ سے گول پوسٹ کے باہر چلی گئی۔کھیل کے آخری لمحات میں سیف ٹیکس کی طرف سے جارہانہ انداز دیکھنے میں آیا اور کئی اٹیک دیکھنے میں آئے لیکن فالکن کے دفاعی کھلاڈیوں نے عمدگی سے سیف ٹیکس کے سٹرائیکر کو روکے رکا۔اور اسطرح یہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگیا۔ اس میچ کے میچ کمشنرنسیم الدین، ریفری شاہد حسین، فرسٹ اسٹنٹ ریفری مزمل حسین، سیکنڈ اسٹنٹ ریفری محمد امجد اور تھرڈ اسٹنٹ ریفری وحید

foot ball 2
foot ball3
foot ball1
foot ball 4