پاکستان فینسنگ ٹیم کی پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں شرکت خوش آئندہ ہے :حاجی محمد قاسم

کوئٹہ  (سپورتس ورلڈ نیوز)۔جوائنٹ سیکرٹری پاکستان فینسنگ فیڈ ریشن حاجی محمد قاسم نے کہا ہے کہ پاکستان فینسنگ ٹیم کی پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں شرکت خوش آئندہ ہے اور ا س سلسلے میں ٹیم کپتان علی سعید الدین کی قیادت میں ایشین گیمز میں بہترین کا کردگی کا مظاہر ہ کرنے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصر روف ہے ۔انہوں نے کہا کہ کپتان علی سعید الدین،ظہیر مشتاق ،نذ رعباس بھٹی اورمجد د اعوان ہر مشتمل ٹیم ان دنوں لاہور میں بھرپور پریکٹس کررہی ہے جن کی کو چنگ سندھ فینسنگ کے محمد تقی کررہے ہیں ۔انہوں نے مز ید کہا کہ فینسنگ کا کھیل ہما رے نوجوان کھلا ڑی صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں جلد بین الا قوامی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کریں گے ۔حاجی محمد قاسم نے کہاکہ ھم ایشین گیمز میں ضروری سہولیات کی کمی کے باوجود بھر پور تیار یوں کے ساتھ شرکت کررہے ہیں اور ایشین گیمز میں ہما ری کو شش ہوگی کہ ہما ری ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے ۔