پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ بناڈالا گرین شرٹس گزشتہ دو سال سے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ناقابل تسخیر

ایڈنبرگ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان نے مسلسل ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا ہے ۔گرین شرٹس کی سکاٹ لینڈ کے خلا ف دو ، صفر سے کامیابی اس فارمیٹ میں ان کی مسلسل آٹھویں بار سیریز میں کامیابی کی ضمانت بنی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے ۔۔پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016کے بعد کسی ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست نہیں کھائی ہے اور اس دوران گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو تین مرتبہ ہرانے کے علاوہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ،،سری لنکا ،ورلڈ الیون اور سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ،،پاکستان کے بعد دوسری لگاتارسیریز می کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز ہے جس نے 2012اور2013کے دوران 5سیریز جیتیں تھیں جب کہ پاکستان ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لگاتار4،4سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہیں ۔۔