والی بال : پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 3-1سے شکست دیکر آل پاکستان گولڈ کپ والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔پاکستان پولیس کی تیسری پوزیشن

کمالیہ (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو ہرا کرآل پاکستان گولڈ کپ والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔میونسپل اسٹیڈیم کمالیہ میں ہونے والے والی بال فائنل میں پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،تاہم واپڈا کی ٹیم نے پاکستان نیوی کی ٹیم کو 3-1سے شکست دیکر گولڈ کپ حاصل کر لیا۔میچ کا اسکور 25-23, 25-15, 25-23, 25-23رہا۔تیسری پوزیشن کے لئے پاکستان پولیس اور پاکستان جونیئر کیمپ کی ٹیموں کے درمیان بھی سخت مقابلہ ہوا چار سیٹ تک جاری رہنے والے میچ کو پاکستان پولیس نے 3-1سے جیت لیا۔پولیس اور پاکستان جونیئر کیمپ کی ٹیموں کا اسکور 25-27, 25-13. 25-22,25-19رہا۔ ۔ فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین اور سابق آئی۔جی پولیس چوھدری محمد یعقوب تھے۔آل پاکستان گولڈ کپ ٹورنامینٹ کے مین آف دی ٹورنامینٹ پاکستان واپڈا کے نصیر کو قرار دیا گیا جبکہ مین آف دی میچ پاکستان نیوی کے مبشر رضا قرار پائے۔مین آف دی بوسٹر نیوی کے محمد آصف اور مین آف دی لبرو ناصر علی واپڈا قرار پائے۔مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوھدری محمد یعقوب نے کمالیہ میں شاندار ٹورنامینٹ آرگنائز کرنے پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ کمالیہ نے پاکستان کے لئے انٹرنیشنل والی بال کھلاڑی پیدا کئے ہیں،انہوں نے پاکستان جونیئر کیمپ کے کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی پر کیمپ کے ایرانی اور پاکستانی کوچز کو مبارکباد دیتے ہوئے جونیئر کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنے کی ھدایت کی،چوھدری محمد یعقوب نے پاکستان کے انٹرنیشنل والی بال ریفریز محمد سبطین اور عبیداللہ شاہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کامیابی سے ٹورنامینٹ سپروائز کرنے پر مبارکباد دی۔آخر میں مہمان خصوصی نے ٹورنامینٹ میں پہلی پوزیشن جیتنے پر پاکستان واپڈا، دوسری پوزیشن پر رنر اپ ٹیم پاکستان نیوی، تیسری اور چوتھی پوزیشن پرپاکستان پولیس اور پاکستان جونیئر کیمپ کی ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی۔