پاکستان وومن ہاکی ٹیم کا مورال بلند ہے انشاء اللہ ہم وومن ایشیئن گیمز کوالیفائنگ میں بہترین پرفارمنس دیں گے : نفیسہ انور

لاہور(ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان وومن ہاکی کی سینئر کھلاڑی نفیسہ انور نے کہا ہے کہ پاکستان وومن ہاکی ٹیم  کا مورال بلند ہے انشاء اللہ ہم وومن ایشیئن گیمز کوالیفائنگ میں بہترین پرفارمنس دیں گے…نفیسہ انور جو کہ پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی سینئر ہاف بیک پلیئر پوزیشن پر کھیلتی ہیں انہوں اپنے کیریئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوے متعدد نیشنل.لیول کے ایونٹس میں بیسٹ پلیئرز ایوارڈ جیت چکی ہیں.بین الاقوامی سطح پر کئی ٹور کرچکی ہیں جن  میں واپڈا وومن ہاکی ٹیم کے ساتھ دورہ انڈونیشیا کے علاوہ پاکستان وومن ہاکی ٹیم کے ساتھ بھی متعدد دورے شا مل ہیں جس میں انہوں نے بہترین پرفارمنس پیش کی ہے.

انہوں نے کہا کہ وومن ایشیئن گیمز کوالیفائنگ کیلئے پی ایچ ایف کی جانب سے ہمیں تمام سہولیات فراہم کی گئیں تھیں خصوصی طور پر کیمپ میں فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی گئی تھی. پاکستان وومن ہاکی کے فروغ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان وومن ہاکی مشترکہ کوششیں کررہی ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں.وومن ایشیئن گیمز کوالیفائنگ میں تمام پلیئرز بہترین پرفارمنس مظاہرہ کریں گے.گزشتہ ماہ قبل برونائی میں ہونے والے اہشیئن چیلنج کپ میں سلور میڈل حاصل کرنے پر تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں.انہوں نے مزہد کہا کہ پاکستان میں وومن ہاکی کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے.گراس روٹ سے پلیئرز آگے آرہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے.