پاکستان ٹینس کی سٹار خاتون کھلاڑی عشنا سہیل شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کا دورہ، کینسر کے مریض بچوں سے گھُل مل گئیں ۔اپنی انعامی رقم بھی ہسپتال کو عطیہ کر دی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز .تصاویر بشکریہ : شوکت خانم کینسر ہاسپٹل) پاکستان ٹینس کی سٹار خاتون کھلاڑی عشنا سہیل نے گذشتہ روز شوکت خانم کینسر ہاسپٹل کا دورہ کیا اور اس موقع پر ہسپتال میں زیر علاج کم عمر بچوں سے ملاقات کی اور کینسر کے خلاف بہادری سے جنگ لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے ساتھ گھُل مل گئیں اور انکے وقت گذارنے کے ساتھ معصوم بچوں کے میں تخائف بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر حال ہی میں لاہور میں ہونے والے پاکستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم بھی بچوں کے علاج کے لئے عطیہ کی۔ عشنا سہیل کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کینسر کے خلاف جنگ میں شوکت خانم ہسپتال کی سپورٹ ہر پاکستانی مرد و عورت پر فرض ہے ۔میں اپنے ہر پاکستان بہن اور بھائی سے اپیل کروں گی کہ وہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت میدان میں آئیں اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کی سپورٹ کریں تاکہ پاکستان میں کینسر کے خلاف جنگ کو جیتا جا سکے۔