پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے نیپال کو دوستانہ میچ میں با آسانی 0-8 سے ہرادیا.

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوستانہ میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے با آسانی نیپال کو 0-8 سے ہرادیا.تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی دوستانہ میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے نیپال کو 0-8 سے ہرادیا.پاکستان پریذیڈنٹ الیون جس میں جونیئر پلیئرز کھیل رہے ہیں انہوں نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا.پاکستان پریذیڈنٹ الیون کی جانب سے اویس الرحمن نے دو,محمد عمار نے دو,عبدالمنان نے ایک,محمد ارسلان نے ایک,سمیع اللہ نے ایک,محسن خان نے ایک گول اسکور کیا.اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پریذیڈنٹ بریگیڈیڑ ر خالد سجاد کھوکھر,ایل او سی چیئرمین بریگیڈیئر ر ساجد حمید, ایونٹ آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,ایونٹ منیجر راؤ عثمان,ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر منج,سابق انٹر نیشنل کھلاڑی قاسم خان کے علاوہ بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے.