پاکستان پریمئیر لیگ ، کے آر ایل نے سوئی ناردرن کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر لیگ میں اپنی پوزیشن مزید بہتر کر لی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) کے آر ایل نے سوئی ناردرن کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر لیگ میں اپنی پوزیشن مزید بہتر کر لی۔ پاکستان پریمئیر لیگ کے سلسلے میں آج ایک میچ کھیلا گیا، کے آر ایل نے میچ کے شروع سے ہی اپنی گرفت مضبوط رکھی، کھیل کے 17ویں منٹ میں وقار احتشام کے گول کی بدولت برتری حاصل کرنے کے بعد کے آر ایل کے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہو گئے مگر پہلے ہاف کے بقیہ حصے میں مزید کوئی کامیابی نہ سمیٹ سکے۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی سوئی ناردرن کے لئے اچھا ثابت نہ ہوا اور کھیل کے 55ویں منٹ میں افتخار علی نے اپنی ٹیم کی برتری دگنا کر دی۔ عمیر علی بھی پیچھے نہ رہے اور 61ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کے آر ایل کو 3 گول کی سبقت دلا دی۔ سوئی ناردرن نے اس کے بعد اپنی کوشش تیز کر دی اور بالآخر 68ویں منٹ میں سدا بہار کے گول کی بدولت میچ کی واحد کامیابی سمیٹی۔ کھیل کا اختتام کے آر ایل کی واضح فتح پر ہوا