پاکستان پریمئیر لیگ کوالیفائینگ راونڈ ، پہلے پلے آف میچ میں سول ایوی ایشن تھارٹی نے ایشیاء گھی ملز کو1-0سے شکست دے کر پریمئیر لیگ کی ٹکٹ بک کرالی

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان پریمئیر لیگ کے سلسلہ کا پہلا پلے آف میچ پنجاب فٹ بال سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایشیا گھی ملز کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ملک کی سب سے بڑی لیگ میں اپنی سیٹ بک کرا لی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے سعید نے میچ کے اختتامی لمحات میں گیند کو جال میں پھینک کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی تفصیلات کے مطابق پی ایف ایف نے زیادہ ٹیموں کو لیگ میں کھیلنے کا موقع دینے کے لئے گزشتہ اپریل میں ہونے والے نیشنل چیلنج کپ اور2014میں منعقد ہونے والی بی ڈویژن لیگ کی ٹاپ ٹیموں کے مابین کوالیفائینگ میچز کروانے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ حکومت کی سیاسی مداخلت کی بناء پر بشمول لیگ ساڑھے تین سال فٹ بال سرگرمیاں منعقد نہ ہو سکیں جس بناء پر یہ فیصلہ سامنے آیا ہے، 4 پلے آف میچز میں جیتنے والی ٹیموں کی شمولیت کے بعد اس سال لیگ کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد 16ہو گی جبکہ پی ایف ایف کی جانب سے لیگ کی دیگر تفصیلات کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔