پاکستان پریمیئرلیگ فٹبال ، مسلم ایف سی نے افغان ایف سی کو 4-1 سے شکست دے دی ، ایس این جی پی ایل اور پی اے ایف کے درمیان میچ 2-2 سے برابر

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کےزیر اہتمام جاری پاکستان پریمیئرلیگ فٹبال چیمپیئن شپ کے میچز کا سلسلہ اختتامی مرحلہ میں جاری ہے, لیگ کے آخری مرحلہ می آج تین میچز کافیصلہ ہوگیا, کےپی ٹی سٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچزمیں مسلم ایف سی کی ٹیم نے افغان ایف سی کو چار صفر سےشکست دےدی. مسلم ایف سی کی جانب سے قدرت اللہ اور سراج ادین نے ایک ایک جبکہ محمدحنیف نے دوگول سکورکیئے. دوسرے میچ میں ایس این جی پی ایل ایف سی اور پی اے ایف ایف سی کےمابین مقابلہ دودوگول سے برابررہا. ایس این جی پی ایل کی جانب سے شاہزیب مسعود اور عبدلرافع جبکہ پی اےایف کی جانب سے منصورخان اور محمدمجاہدنے ایک ایک گول سکورکیا.