پاکستان پریمیئرلیگ فٹبال چیمپیئن شپ اختتامی مرحلہ میں داخل، سی اے اے نے نیوی کو2-1سے جبکہ آرمی نے کے آر ایل کو 1-0 سے شکست دے دی

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن کےزیر اہتمام جاری پاکستان پریمیئرلیگ فٹبال چیمپیئن شپ کے میچز کا سلسلہ اختتامی مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے, لیگ کے آخری مرحلہ کےمیچز کراچی میں کھیلے جارہےہیں. کےپی ٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان سول ایویئشن اتھارٹی کی ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک کےمقابلہ میں دو گول سے شکست دےدی. پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مخالف گول پوسٹ کی جانب متعدد بار گول داغنے کی کوشش کی گئی, پاکستان نیوی کے حافظ حسن فیزنے 31ویں منٹ میں گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی. نیوی کی برتری زیادہ دیر غالب نہ رہ سکی اور 42ویں منٹ میں پاکستان سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے محمدنعیم نے گول داغ کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا. دوسرے ہاف کے اختتام سے قبل 89ویں منٹ میں محمدنعیم نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو واضع کامیابی کی منزل پار کرادی. آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان آرمی اور کےآرایل کےمابین مقابلہ دوسرے ہاف کےاختتام تک برابر رہا تاہم اضافی وقت کے اختتام سے قبل ہی پاکستان آرمی کے عمیر علی نے گول داغ کر فتح اپنے نام کی.