پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ ، سی اے اے نے کے پی ٹی کو 0۔1 سے جبکہ کے آر ایل نے اشرف شوگر مل کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کا لاہور میں مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا، آخری روز پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0۔1 سے شکست دے دی، فیصلہ کن گول سعید نے 11 ویں منٹ میں کیا، فاتح ٹیم کو گول کرنے کے مزید موقع بھی ملے لیکن بے کار گئے۔دوسرے میچ میں کے آر ایل نے اشرف شوگر مل کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔ میچ کا واحد گول عمیر علی نے 35ویں منٹ میں کیا۔ دوسرے مرحلے کے اختتام پر پی اے ایف 24 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،کے آر ایل 22 دوسرے اور واپڈا 20 تیسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد آرمی 19، سوئی سدرن گیس 18، نیوی 17، کے الیکٹرک 17، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز 13، افغان کلب 12 اور نیشنل بینک 11 ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔پہلے مرحلے کے میچز قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلے گئے تھے۔اگلا مرحلہ کراچی میں 16نومبر سے شروع ہوگا جس کی تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔ کراچی میں پرئمئیر لیگ کے سلسلہ کے 133میچز کھیلے جائیں گے۔