پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ ، پاکستان آرمی نے مسلم کلب کواور افغان کلب چمن نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کو ہرا کر فتوحات سمیٹ لیں

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پاکستان آرمی اور افغان کلب چمن نے فتوحات سمیٹ لیں۔ پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آرمی کی ٹیم نے ابتدا میں ہی جارحانہ انداز اختیار کیا لیکن مسلم کلب کے ڈیفینڈرز کسی نہ کسی طور حملوں کو ڈالتے رہے۔ بالآخر متین نے 33 ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی انہوں نے 7 منٹ بعد ہی ایک بار پھر حریف کے دفاع میں شگاف ڈالا اور سکور 0۔2 کر دیا۔ دوسرے ہاف میں مسلم کلب کے دفاعی کھیل کی وجہ سے پاکستان آرمی کوبرتری بڑھانے کا موقع نہیں ملا۔دوسرے میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے افغان کلب چمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پہلے ہاف میں دونوں طرف سے اچھی مووز کے باوجود گول سکور نہیں ہوا۔وقفہ کے بعد افغان کلب کے تابڑ توڑ حملوں کا نتیجہ 59 منٹ میں عبدالرحیم کے گول کی صورت میں نکلا۔فاتح ٹیم نے اس کے بعد بھی کئی اچھی مووز بنائیں لیکن برتری دگنی کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔