پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے آر ایل نے یکطرفہ مقابلے میں بلوچ کلب نوشکی کو 3-0سے زیر کرلیا۔

ملتان(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے آر ایل نے یکطرفہ مقابلے میں بلوچ کلب نوشکی کو 3-0سے زیر کرلیا۔ قاسم باغ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیم ابتدا سے حریف پر حاوی رہی،کھیل کے 10ویں منٹ میں ہی اظہار اللہ نے گول داغ دیا،کے آر ایل نے پہلے ہاف میں مزید کئی حملے کئے لیکن مواقع ضائع ہونے کی وجہ سے برتری دگنا کرنے میں کامیابی نہ حاصل ہوسکی۔ دوسرے ہاف میں بہتر پلاننگ کے نتیجے میں بلوچ کلب پر دباﺅ بڑھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمیر علی نے کھیل کے 59ویں منٹ میں بال کو جال کی راہ دکھادی، بلوچ کلب نے صرف 2منٹ بعد ہی کے آر ایل کو تیسرا گول کرنے کا بھی موقع فراہم کردیا،افتخار علی نے ایک عمدہ پاس پر ملنے والا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا،بلوچ کلب نے خسارہ کم کرنے کیلئے بے دلی سے ہاتھ پاﺅں ضرور مارے لیکن کے آر ایل کے ڈیفنڈرز نے ثابت قدمی کا مظاہر کیا