پاکستان کرکٹ بورڈ سفارشی کلچر کی وجہ سے کرکٹ کے فروغ میں ناکام ہوچکا ہے : منورالحسن

کراچی(ایم وقاص شیخ- اسپورٹس ورلڈ نیوز) آسٹریلیا نژاد پاکستانی کرکٹر منورالحسن نے کہا ہے موجودہ پاکستان کرکٹ بورڈ سفارشی کلچر کی وجہ سے کرکٹ کے فروغ میں ناکام ہوچکا ہے.سید منور عباس جنہوں نے 1986 سے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا.نیشنل لیول پر مختلف یونیورسٹی,کلبس ,اکیڈمیز میں بہترین کرکٹ کھیل چکے ہیں. کرکٹ سے دلبرداشتہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا مقیم ہوگئے .انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پی سی بی گراس روٹ پر کرکٹ کے فروغ میں بلکل ناکام ہوچکی ہے.جب تک کرکٹ کو گراس روٹ سے پروموٹ نہیں دیا جاتا تب تک ہم  کرکٹ میں اپنا نمایاں مقام حاصل نہیں کرسکتے.پی سی بی کو چائیے ڈسٹرکٹس کلبس اور اکیڈمی سطع پر کام کرے نئے کھلاڑیوں کی کوچنگ بہتر و جدید انداز میں کی جائے اسکے لئے غیر ملکی کوچ لگانا چائیں   تاکہ ہمارے کھلاڑی مزید بہتر پرفارم کرسکیں.