پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اے سی بی کو کراچی میں میچزکھیلنے کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی  نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اے سی بی کو کراچی میں میچزکھیلنے کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اگلے سال 17مارچ کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے فائنل کے بعد پی سی بی آسٹریلیا کو کراچی میں 2 ون ڈے کھیلنے کی دعوت دے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز اگلے برس کھیلی جانی ہے،یہ میچز 19 سے 31 مارچ کے درمیان کھیلے جائیں گےلیکن پی سی بی پی ایس ایل کے فوری بعد2 ون ڈے کراچی میں کرانے کا خواہش مند ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان2 ٹیسٹ اور2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اکتوبر میں شروع ہو گی۔