پاکستان کپ فائنل : فیڈرل ایریا نے خیبر پختونخواہ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا،فائنل جیتنے پر 20لاکھ جبکہ رنر اپ کو 10لاکھ روپے اورٹرافیز دی گئیں

فیصل آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز )پاکستان کپ 2018کا فائنل میچ فیڈرل ایریا نے 5وکٹوں سے جیت لیا ۔تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء کا فائنل خیبر پختونخواہ اورفیڈرل ایریا کے مابین کھیلا گیا۔فیڈرل ایریا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔خیبرپختونخواہ کے تمام کھلاڑی 43.4اوورز میں 252رنز پر آؤٹ ہوگئے۔محمد حفیظ نے 1چھکا اور9چوکے لگاکر86گیندوں پر89رنز،شان مسعود نے 1چھکااور6چوکے لگاکر49گیندوں پر52رنز،خرم منظور نے 4چوکے لگاکر35گیندوں پر35رنز،اسرار اللہ نے 1چھکااور2چوکے لگاکر28گیندوں پر26رنز،عادل امین نے 1چھکااور1چوکا لگاکر25گیندوں پر 22رنز بنائے جبکہ حسن خان 1چوکالگا کر19گیندوں پر17رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔فیڈرل ایریا کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے عثمان خان شنواری نے 34رنز کے عوض 3،حسین طلعت نے 37رنز کے عوض 2جبکہ وقاص مقصود،رضا حسن اورعماد آصف نے بالترتیب41،48اور60رنز کے عوض 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
فیڈرل ایریا نے کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے سلمان علی آغانے 5چوکے لگاکر77گیندوں پر 60رنز،سعد نسیم نے 1چھکااور7چوکے لگاکر 34گیندوں پر51رنز،رضا علی ڈار نے 7چوکے لگاکر53گیندوں پر49رنز،کامران اکمل نے 4چھکے اور2چوکے لگاکر 24گیندوں پر38رنز بنائے۔خیبر پختونخواہ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے ضیاء الحق نے 60رنز کے عوض 2،محمد حفیظ،حسان خان اورمحمدعرفان جونےئر نے بالترتیب 30،39اور54رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی عثمان شنواری قرار پائے۔فیڈرل ایریا کو پاکستان کپ کا فائنل جیتنے پر 20لاکھ جبکہ رنر اپ خیبر پختونخواہ کو 10لاکھ روپے اورٹرافیز دی گئیں اورٹورنامنٹ کے بہترین بیسٹمین،باؤلراورآل راؤنڈرزکو 1،1لاکھ روپے دئیے گئے۔393رنز بناکرخرم منظور ٹورنامنٹ کے بہترین بیسٹمین،14وکٹ حاصل کرنے پر وقار مقصود بہترین باؤلر جبکہ بلوچستان کے محمدنواز121رنز اور9وکٹوں کے ساتھ بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔