پاکستان کپ : سندھ نے پنجاب کی ٹیم جانب سے ملنے والا 310رنزکا ٹارگٹ 7 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا

فیصل آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) پنجاب اورسندھ کے مابین کھیلے جانے والا پاکستان کپ کا 10واں میچ بغیر کسی نتیجہ کے برابر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا گیا۔سندھ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر310رنز بنائے۔آصف علی نے 6چھکے اور14چوکے لگاکر91گیندوں پر138رنز،صاحبزادہ فرحان نے 1چھکااور10چوکے لگاکر 69گیندوں پر73رنز،محمد رضوان نے 2چوکے لگاکر 24گیندوں پر21رنز بنائے۔سندھ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے بلال آصف نے51رنز کے عوض 3جبکہ تاج ولی83رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سندھ نے بھی مقررہ 50اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر310رنز بنائے۔سندھ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے سلمان بٹ نے 17چوکے لگاکر91گیندوں پر101رنز،افتخار احمد نے 2چھکے اور9چوکے لگاکر 94گیندوں پر95رنز،فواد عالم نے 1چھکااور3چوکے لگاکر36گیندوں پر38رنز بنائے۔پنجاب کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے اسامہ میر نے 62رنز کے عوض 4جبکہ عمران خان نے 55رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کپ 2018ء کا فائنل میچ فیڈرل ایریا اورخیبرپختونخواہ کے مابین کھیلا جائے گا۔