ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، پاکستان کی پوزیشن میں ایک درجہ تنزلی

دبئی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، جبکہ پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلا گیا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف صرف کلین سوئپ ہی نہیں کیا بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا،تین ٹیسٹ میچز میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ نے 4 قیمتی پوائنٹس حاصل کئے ۔ اس تازہ ترین پوائنٹس تبدیلی کے بعد انگلینڈ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا اور جنوبی افریقا دوسرے پر آگیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے ، جبکہ پاکستان ٹیم چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔