پاکستان کے طلح طالب نے ایشین یوتھ اینڈ جونئیرویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ میں باسٹھ کلو گرام کی کیٹگری میں چار میڈلز جیت لئے

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان کے طلح طالب نے ایشین یوتھ اینڈ جونئیرویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ میں 62 کلو گرام کی کیٹگری میں چار میڈلز جیت لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹوکیو جاپان میں آٹھ نومبر سے جاری مقابلوں میں پاکستان کے طلح طالب نے ایشین یوتھ انڈر  17میں 62 کلو گرام کی کیٹگیری میں سنیچ پر 117 کلو وزن اُٹھا کر سلور میڈل۔کلین اینڈ جرک میں138 کلو گرام وزن اُٹھا کربراونز اور مجموعی طور پر 255کلو گرام وزن اُٹھا کر سلور میڈل جیت لیا۔ایشین جونئیر انڈر 20 کی 62 کلو گرام کی کیٹگری میں بھی طلح طالب نے سنیچ پر 117 کلو گرام وزن اُٹھا کرپاکستان کے لئے براونز میڈل حاصل کیا۔۔پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکر ٹری امجد امین بٹ کے مطابق طلح طالب نے اس ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جہاں انہیں ۱۱۷ کلو گرام کیٹگری میں ازبکستان کے آرگاسیو سے شکست ہوئی ار وہ گولڈ میڈل حاصل کرنے سے محروم رہے وہاں انہوں نے رواتیے حریف بھارت کے ویٹ لفٹر روی غلام کو شکست دے کر سلور میڈل اپنے نام کیا۔پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سیکر ٹری امجد امین بٹ نے امید ظاہر کی ہے اس ایونٹ میں پاکستان کم از کم ایک اور میڈل اپنے نام کر یگا جو کہ105 کلو گرام کیٹگری میں ہوگا۔ اس کیٹگری میں پاکستان کے محمد نوح دستگیر بٹ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جنہوں نے کامن ویلتھ جونئیر میں بھی پاکستان کے لئے میڈل حاصل کیا تھا۔ محمد نوح دستگیر بٹ کا مقابلہ 15نومبر کو پاکستان کے وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا ۔

vlh-valb-waghtlifting

follow us on facebook                  https://www.facebook.com/sportsworldpk1