پاکستان ہاکی فیڈریشن الیکشن 2018:بریگیڈیڑ ر خالد سجاد کھوکھر پریذیڈنٹ,شہباز احمد سینئر سیکریٹری,محمد اخلاق خزانچی بلامقابلہ منتخب ہوگئے.

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز) ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کا انعقاد اسلام آباد کے نجی ھوٹل میں ھوا انتخابات میں برگیڈیئر ر خالد سجاد، کھوکھر کو صدر جب کہ اولمپئین شہباز سینیئر  کو سیکرٹری منتخب کر لیا گیا اس دوران الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ھونے والے انتخاب میں فیڈریشن کے نمائندوں کاانتخاب  بھی کیا گیا.

نومنتخب صدر پاکستانی ھاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے  اس موقع پرکہا ھے کہ ڈومیسٹک ہاکی کے فروغ کے لیے کوشش کی یے.ھم مسلسل ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کروا ریے ہیں تاکہ ،چار سالوں میں اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم بنائیں، بریگیڈئیر خالد سجاد نے مزید کہا کہ غیر ملکی کوچ کو لانا مجبوری تھی کھلاڑی وہی ہیں غیر ملکی فزیکل ٹرینر بھی قومی ٹیم کی تربیت کر رہا ہے،صدر ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ ایشین گیمز کے بعد اولمپکس پر نظر ہے اور میری دلی خواہش ہے کہ ریگولر فنڈز ملتے رہیں.حکومت سے این او سیز ملتی رہیں مگر اچھے کھلاڑی نہیں ہیں.ہاکی فیڈریشن کو ملنے والے 50 لاکھ انعام کے لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے جواب جمع کرانے کا کہا ہے الیکشن سے نہیں روکا.