پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر 16سکول بوائز نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 19سے28نومبر تک بخت علی دھوت ہاکی سٹیڈیم خیر پور میں کرانے کا اعلان کر دیا 

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر 16سکول بوائز نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 19سے28نومبر تک بخت علی دھوت ہاکی سٹیڈیم خیر پور میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کے نومبر کے تیسرے ہفتے میں کرانے کے حوالے سے سب سے پہلے یعنی چار نومبر کو سپورٹس ورلڈپی کے ڈاٹ کام ہی نے کرانے کی دی تھی۔ پی ایچ ایف انتظامیہ نے اس ایونٹ کے انعقاد کی ذمہ داری سندھ ہاکی فیڈریشن کو سونپی ہے۔ سپورٹس ورلڈپی کے ڈاٹ کام کے ذرائع کے مطابق اس ایونٹ کو پنجاب سے سندھ منتقل کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت کی جانب سے حال ہی میں پی ایچ ایف کو دس کڑوڑ کی گرانٹ کے بعد کیا گیا ہے ،جو وزیر اعلی سندھ نے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے بعد جاری کرنے کے احکامات دیتے ہوئے پی ایچ ایف سے درخواست کی تھی کہ وہ سندھ میں ہاکی کو فروغ دینے کے لئے سسندھ کو زیزدہ سے زیزدہ ایونٹس دے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایچ ایف اس ایونٹ کو اسلام  آباد . ۔سرگودھا یا لاہور میں سے سے کسی ایک شہر میں کرانے ک ا ارادہ رکھتی تھی۔