پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل بروز جمعرات کراون پلازہ ہوٹل اسلام آباد میں منقد کیا جائے گا , اراکین اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس کل بروز جمعرات کراون پلازہ ہوٹل اسلام آباد میں منقد کیا جائے گا ۔پی ایچ ایف کے اعلامیہ کے مطابق جنرل کونسل اجلاس میں ملک بھر سے آئے ہوئے پی ایچ ایف جنرل کونسل ممبران شر کت کریں گے۔ جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد پی ایچ کے سر براہ برگیڈئیر (ر)خالد سجاد کھوکھر سیکر ٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ پی ایچ ایف کے ذمہ داران کے مطابق اس جنرل کونسل اجلاس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ملک بھر سے پی ایچ ایف جنرل کونسل کے اراکین بھی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔