پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئرکا ڈی جی کے پی کے اسپورٹس جنید خان کی جانب سے پشاور کے چار مقامات پر آسٹرو ٹرف بچھانے کے فیصلے کا خیر مقدم

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے ڈی جی کے پی کے اسپورٹس جنید خان کی جانب سے پشاور کے چار مقامات پر آسٹرو ٹرف بچھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے .تفصیلات کے مطابق کے پی کے اسپورٹس  بورڈ کے ڈی جی جنید خان کی جانب سے پشاور کے چار مختلف مقامات پر آسٹروٹرف بچھانے کا فیصلہ کیا ہے.جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے خیر مقدم کیا ہے اور اسے کے پی کے ہاکی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے.انہوں نے مزید کہا اس طرح کے اقدامات سے ہاکی کھلاڑیوں کو کھیلنے کے آسٹروٹرف گراؤنڈز ملیں گے جہاں پریکٹس کرکے مستقبل میں بہترین پرفارمنس کے ساتھ قومی ٹیم کی نمائندگی کے مواقع بھی ملیں گے.ماضی میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں مشکلات کا سامنا رہا یے. الحمداللہ اب فیڈرل و صوبائی اسپورٹس بورڈز کی جانب سے پاکستان بھر میں ہاکی کے فروغ کیلئے پی ایچ ایف کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے .انشاء اللہ قومی کھیل کو فروغ کے اسی جذبے کے ساتھ  پاکستان ہاکی کو  اسکا کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں بھرپور مدد ملے گی.